’’اب ڈرائیونگ لائسنس بھولنے پر بھی نہیں ہوگا جرمانہ‘‘
نئی دہلی۔۔۔۔۔اگر آپ جلد بازی میں ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی کی آرسی جیب میں رکھے بغیر آفس یا گھریلو کام سے باہر نکل آئے اورچیکنگ کے دوران یہ علم ہوا کہ کاغذات گھر پر بھول گئے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ ٹریفک پولیس آپ پر جرمانہ نہیں لگائے گی ۔واضح ہوکہ حکومت نے اب ڈرائیونگ لائسنس کارڈ ساتھ رکھنے کی پابندی ختم کردی ہے۔آپ کو صرف دستاویزات کی فوٹو کاپی ڈیجیٹل لاکر میں رکھنا ہوگی ۔ ٹریفک پولیس یا دیگر تفتیشی ایجنسی ضرورت پڑنے پر دستاویزات کے بارے میں ڈیجیٹل لاکر ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کرکے اطمینان کرسکے گی۔