Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

شہابیے سمندر میں زیادہ گرتے ہیں

 لندن ۔۔۔۔ انڈونیشیا اور دوسرے ممالک میں چند سال قبل آنیوالے قیامت خیز سمندری طوفان کو سونامی کا نام دیا گیا تھا۔ یہ لفظ دیو مالائی منفی کردار ہے جو تخریب اور تباہی کی علامت سمجھا جاتا ہے تاہم محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سونامی کوئی نئی چیز نہیں کیونکہ اینگلو سیکشن ادب میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔1014ء میں برطانیہ کے مغربی ساحل پر اسی قسم کا زبردست سمندری طوفان آیا تھا جس نے بڑی تباہی مچائی تھی ۔ امکانی طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ یہ طوفان کسی شہابئیے کے گرنے کے نتیجے میں برپا ہوا تھا ۔ تازہ ترین انکشاف کے مطابق برطانوی ساحل کے 2حصے زیادہ متاثر ہوئے تھے ۔ سونامی طوفان اپنے ساتھ قیامت خیز سیلاب بھی لیکر آتا ہے اور اسکے اثرات جنوب مشرقی ایشیاء میں چند سال قبل بھی دیکھے جا چکے ہیں ۔ تحقیقی رپورٹ یونیورسٹی آ ف برائچن کے سائنسدانوں نے’’ سمندر اور زمین‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں پیش کیا جس میں کہا گیاہے کہ چونکہ کرۂ ارض کا 70فیصد حصہ سمندر یا پانی پر مشتمل ہے اور خشک زمین صرف 30فیصد ہے اس لئے قدرتی طور پر بیشتر شہابئے زمین  سے زیادہ سمندر میںگرتے ہیں ۔

شیئر: