نیویارک ... اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا انتہائی ضروری ہے ۔ نیویارک میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی تحریک کی آواز کو دبانے کے لئے نئی دہلی وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔ پا کستان نے ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز کو بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جائے ۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ نئی دہلی پر دباو ڈالے ۔