Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

مکہ میں پارک پر بلدیہ کا چھاپہ

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے الحج اسٹریٹ پر المقرح نامی علاقے میں واقع مشہور پارک متعدد صحت خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد بند کردیا۔ العمرہ بلدیہ کے چیئرمین خالد سندی نے بتایا کہ خصوصی رپورٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ مذکورہ پارک ٹھیکے پر تھا۔ سرمایہ کار کو طلب کیا گیا۔ وہاں سے متعدد ایسی اشیاءبرآمد ہوئیں جن کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔ غیر قانونی تارکین بھی کام کررہے تھے۔56شیشہ اور انواع و اقسام کے تمباکو ذخیرہ تھے۔ کوئلے کے 16تھیلے بھی ملے ہیں۔ سرمایہ کار پر جرمانہ کردیا گیا اور آئندہ غیر قانونی سرگرمیاں نہ کرنے کا اقرار نامہ بھی لیا گیا۔
 

شیئر: