فرانسیسی ،امریکی اورجاپانی صدروکاٹیلی فونک رابطہ
پیرس۔۔۔۔۔۔فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ٹیلی فون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے شمالی کوریا کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ فرانسیسی صدر کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ ماکروں نے ان دونوں رہنماؤں کے ساتھ کمیونسٹ کوریا پر دباؤ بڑھانے اور پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر عالمی سطح پر ردعمل ظاہر کرنے پر زور دیا۔ عالمی برادری پیونگ یانگ کے ان متنازعہ پروگراموں کو علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔