Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

صدی کا بدترین زلزلہ، میکسیکو میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

میکسیکو ستی۔۔۔۔۔۔۔میکسیکو میں آنے والے صدی کے بدترین زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 100ہوگئی، 200سے زائد زخمی ہیں، جبکہ ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں، صدر میکسیکو نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔میکسیکو کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں اب تک 600سے زائد آفٹرشاکس محسوس کیے گئے ۔آفٹر شاکس کے خوف سے لوگوں نے رات آسمان تلے گزاری، جمعرات کو بحرالکاہل میں آنے والے 8اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کو صدی کا بدترین زلزلہ قرار دیا جارہا ہے۔

شیئر: