اسلام آباد... اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکزمیں بارش اور تیز ہوا کے باعث دوبارہ آگ بھڑک گئی ۔ اتوار کی صبح لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پایا گیا تھا تاہم کولنگ کے عمل کے دوران آگ دوبارہ بھڑک اٹھی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث گراونڈ فلورپر وفاقی محتسب کے دفتر میںلگی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کے کئی دفاتر کو نقصان پہنچا۔ عمارت کی پانچویں اور چھٹی منزل پر سی پیک کا ریکارڈ بھی موجود تھا جو جل گیا۔ پولیس کے مطابق امدادی کارکنوں نے عوامی مرکز سے 12 افرا باہر نکالا ۔ جان بچانے کے لئے2افراد نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی۔ علی رضا اور عمر کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایاگیا جہاں دونوں چل بسے۔ریسکیو ذرئع کےمطابق ایمرجنسی راستہ موجود تھا تاہم گھبراہٹ میںچھلانگ لگائی۔