Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے،صدر ممنون

  آستانہ ...صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ سائنس کی حیرت انگیز ترقی کے باعث دنیا تبدیل ہو رہی ہے۔ دکھ ہے دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے۔ سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سائنس کے شعبے میں ترقی کرنا ضروری ہے۔آستانہ میں او آئی سی سائنس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ضروری ہے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی جائے۔ عمرانی علوم میں بھی تحقیق ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوم سیٹس کے تحقیقی منصوبے ایک حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔ خلائی سائنس،فلکیات اورآبی حیات پر توجہ دی جائے گی۔ توانائی کی پیداوار،زرعی ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کی ترقی و خوشحالی، آنے والی نسلوں کے لئے ضروری ہے ۔ پاکستان اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
 

 

شیئر: