Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

اسلام آباد کے عوامی مرکز میں آگ،2ہلاک

  اسلام آباد... اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکزمیں لگی آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔جان بچانے کے لئے2افراد نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی۔ علی رضا اور عمر کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایاگیا جہاں دونوں چل بسے۔ریسکیو ذرئع کےمطابق ایمرجنسی راستہ موجود تھا تاہم گھبراہٹ میں چھلانگ لگائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث گراونڈ فلورپر وفاقی محتسب کے دفتر میں لگی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ وفاقی محتسب کا دفتر جل کر راکھ ہو گیا۔ سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اداروں کے کئی دفاتر بھی متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق امدادی کارکنوں نے عوامی مرکز سے 12 افرا باہر نکالا ۔ پارکنگ میں موجود 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شیئر: