Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

روسی وزیر خارجہ کی جدہ آمد

جدہ۔۔۔۔روسی وزیر خارجہ سرجی لیفروف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سمیت متعدد اعلیٰ عہدیداروں نے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچ کر انہیں خوش آمدید کہا۔پروگرام کے مطابق وہ سعودی عرب اور روس کی دلچسپی کے متعدد علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ دریں اثناء روسی دفتر خارجہ کی ترجمان زیخاروف نے بتایا کہ دورہ 2روزہ ہوگا۔ وہ خود بھی روسی وزیر خارجہ کے وفد میں شامل ہیں اور سعودی عرب کی سماجی اقدار کا احترام کرتے ہوئے باوقار لباس پہن کر مملکت پہنچی ہیں۔

شیئر: