Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

رینٹ اے کار او راسمارٹ ٹیکسی کی سعودائزیشن کی تیاری کر لی، وزارت محنت

جدہ.... وزارت محنت نے رینٹ اے کار اوراسمارٹ ٹیکسی کے شعبوں کی سعودائزیشن کی تیاری کر لی ہے۔ بہت جلد وزارت محنت کی طرف سے دونوں شعبوں میں غیر ملکیوں کے کام پر پابندی کا اعلان کیا جائے گا۔ وزارت محنت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شعبوں کی سعودائزیشن سے 2لاکھ سے زیادہ اسامیاں پیدا ہوں گی۔ جدہ چیمبر آف کامرس میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کے رکن سراج العرابی نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 50ہزار سے زیادہ رینٹ اے کار اور اتنی ہی اسمارٹ ٹیکسیاں ہیں۔ دونوں شعبوں میں غیر ملکیوں کا قبضہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے آئندہ دنوں میں اسمارٹ ٹیکسیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس وقت اسمارٹ ٹیکسی کے شعبے میں 21سے زیادہ کمپنیاں وابستہ ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ دونوں شعبوں میں سعودی نوجوانوں کو بھرتی کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسمارٹ ٹیکسی کی سعودائزیشن سے پہلے نگرانی اور جائزے کا کام فعال طریقے سے ہونا چاہئے۔ وزارت محنت کے متعلقہ شعبے سعودی نوجوانوں کو تربیت دے کر ان شعبوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔ موبائل کی خرید و فروخت کے شعبے کی سعودائزیشن نے ثابت کر دیا کہ ہمارے نوجوان غیر ملکیوں کی جگہ لینے کے اہل ہیں۔ کسی بھی شعبے میں بنیادی تبدیلیاں کرنے سے وقتی طورپر متاثر ہوتاہے تا ہم عبوری مرحلہ طے کرنے کے بعد معاملات درست ہو جاتے ہیں۔

شیئر: