Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

آج سرکاری دفاتر کھل جائیں گے

ریاض..... عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد آج اتوار سے تمام سرکاری دفاتر کھل جائیںگے۔ 15دن کی حج و عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد 11لاکھ77 ہزار 824سرکاری ملازمین دفاتر میں حاضری دیں گے۔ یہ رواں سال کی آخری تعطیلات تھیں ۔ وزارت شہری خدمات کے ضوابط کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو حج اور عید الاضحی کی مناسبت سے دو ہفتے کی چھٹی دی گئی تھی جو ہفتہ9ستمبر کو اختتام پذیر ہو گئی۔اتوار 10ستمبر سے تمام سرکاری ادارے اپنے معمول کے کام انجام دیں گے۔
 

شیئر: