Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

میکسیکو میں زلزلے سے ہلاکتیں 106ہوگئیں

 میکسیکو سٹی.... میکسیکو کے جنوب میں بحرِالکاہل میں آنے والے 8.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔ اس زلزلے کو میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا ہے۔ ٹباسکو، ویہاکا اور چیاپس میں اس وقت ایک بڑا ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے جہاں یہ خدشہ ہے کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو کا کہنا تھا کہ زلزلے میں 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔صدر انریق پینا نیٹو نے ملک میں ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے اس موقع پر ہلاک ہونے والے افراد کے سوگ میں ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔یہ زلزلہ ساحلی علاقے پیجی جیاپان سے 87 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اس کی شدت 8.1 تھی۔

شیئر: