ینگون ..... میانمار کے شمال مغرب میں فوج اور انتہا پسند بدھ بھکشوﺅں نے روہنگیا مسلمانوں کے مزید 8 سے زائد دیہات نذر آتش کردیے جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے پناہ لے رکھی تھی۔عینی شاہد کے علاوہ مزید 3 ذرائع نے بتاےا کہ اس نے ایک گاﺅں کو خود جلتے ہوئے دیکھا جہاں بدھ بھکشوﺅں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے فورسز کی مدد سے گاﺅں میں آگ لگائی ۔ ایک مقامی دیہاتی نے فون پر بتایا کہ 4 بجے کے قریب آگ میں گھرے دیہات سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا، انہوں نے بتایا کہ میں چن گاﺅں میں موجود تھا جہاں سے یہ سارا نظارہ دیکھا۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کا کہنا تھا کہ راکھائن میں فوج اور انتہا پسند بدھ بھکشوﺅں نے مسلمان آبادی کا صفایا کرنے کےلئے جلاﺅ گھیراﺅ کی مہم جاری کررکھی ہے۔مزید دیہاتوں کو نذر آتش کئے جانے کے بعد بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہوسکتا ہے جہاں گزشتہ2 ہفتوں کے دوران پناہ لینے والے برمی مسلمانوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے۔