Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025

بڑے مگر مچھوں کو قریب سے دیکھئے

ڈارون .... ڈارون میں ایک ایسا بڑا تالاب تیار کیا گیا ہے جہاں انسان کو چیر پھاڑنے والے مگر مچھوں کی بہتات ہے لیکن اب وہاں ایک ادارے نے لوگوں کو قریب سے مگر مچھ دکھانے کیلئے ایک نئی دلچسپی پیدا کی ہے۔ ایک ایسا پنجرا تیار کیاگیا ہے جو ”موت کا پنجرہ“ کہلاتا ہے۔ اس میں سیاحوں کو بٹھا کر تالاب میں چھوڑا جاتا ہے اور یوں یہ سیاح صرف 103پونڈ فیس ادا کرکے 16فٹ طویل مگر مچھ کو انتہائی قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔ مگر مچھوں کے نگراں پہلے ہی انہیں پیٹ بھر کر کھلا دیتے ہیں تاکہ وہ سیاحوں کے اس پنجرے کو نقصان نہ پہنچا سکیں حالانکہ یہ پنجرہ ایک پلاسٹک شیٹ سے بنا ہوتا ہے لیکن اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ مگر مچھ اسے توڑ نہیں سکتا۔ سیاحوں کوصرف 30منٹ ان مگر مچھوں کو دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔ مگر مچھوں کو گائے کا گوشت، مرغی اور مچھلی کھلائی جاتی ہے۔پنجرے میں بیک وقت 2سیاح آسکتے ہیں۔ ایک جرمن خاتون سیاح کا کہناہے کہ قریب سے دیکھنے پر میں تو ڈر ہی گئی کیونکہ مگر مچھ بہت بڑا تھا لیکن اسی کے ساتھ خوشی بھی محسوس ہورہی تھی۔ ہر وقت یہی ڈر لگا رہتا تھا کہ یہ مجھے کھانے والا ہے کیونکہ آپ اسکے بالکل قریب ہوتے ہیں اور بعض اوقات آپ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ آپ ایک محفوظ پنجرے میں ہیں اور مگر مچھ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتالیکن یہ آئیڈیا بھی بہت اچھا تھا کہ ہم بھی اسی مگر مچھ کے ساتھ تیر رہے ہیں۔

شیئر: