Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسکول میں بچے کے قتل پر پرنسپل معطل

نئی دہلی ....ریا ن انٹرنیشنل اسکول گڑ گاﺅں کے پرنسپل کو اس وقت معطل کردیا گیا جب اسکول ہی میں دوسری کلاس کے ایک طالبعلم کو ٹوائلٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔ متاثرہ خاندان کے وکیل کا کہناہے کہ اسکول انتظامیہ کےخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔بچوں کے حقوق کے ادارے نے سفارش کی ہے کہ اسکول مینجمنٹ کے خلاف کوتاہی اور غفلت کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے۔ ہفتے کی صبح لوگ اسکول کے سامنے جمع ہوگئے اور انہوں نے 7سالہ بچے کی موت پر احتجاج کیا۔ بچے کے والدین نے کہا کہ اسکول انتظامیہ میرے بیٹے کی حفاظت میں ناکام رہی ۔ انتظامیہ نے ہمیں تو جواب بھی نہیں دیا تاہم اب پتہ چلا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ہمیں یہ تک نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔ ہم اپنے بچے اسکول انتظامیہ پر اعتماد کرتے ہوئے بھیجتے ہیں۔ انہیں کم سے کم ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے تو ہم سے ذاتی طور پر اس بارے میں بات تک نہیں کی۔ ہم نے ٹیچرز سے ملاقات کی جنہوں نے کہا کہ انہیں بچے کی لاش خون میں لت پت ٹوائلٹ کے باہر سے ملی تھی جس کا گلا کاٹا گیا تھا۔ اس واقعہ کے کئی گھنٹے بعد گڑ گاﺅں پولیس نے تصدیق کی کہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ بس کنڈیکٹر ہے اور ہریانہ کا رہنے والا ہے۔
 

شیئر: