Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قطری نیوز ایجنسی کی وجہ سے حل ہوتا مسئلہ کھٹائی میں پڑگیا، شیخ عبد اللہ

ریاض: قطری حکمران خاندان کی معتبر شخصیت شیخ عبد اللہ آل ثانی نے کہا ہے کہ قطری نیوز ایجنسی کی دروغ گوئی پر افسوس ہوا ۔ شیخ تمیم کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے کے متعلق خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے حل ہوتا مسئلہ کھٹائی میں پڑگیا۔ مجھے جب معلوم ہوا کہ شیخ تمیم نے شہزادہ محمد بن سلمان سے مذاکرات کے ذریعہ مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا تو بڑی خوشی ہوئی تاہم بعد ازاں قطری نیوز ایجنسی کی روش پر انتہائی افسوس ہوا۔
 

شیئر: