Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مقتدی الصدر نے مظاہرے کے لئے 10لاکھ حامی طلب کر لئے

بغداد.... عراق کے مذہبی پیشوا مقتدی الصدر نے ’’وطن عزیز کو بچانے کیلئے ‘‘ 10لاکھ مظاہرین کو کال دیدی ۔ انہوں نے مظاہرے کی تاریخ متعین نہیں کی ۔ البتہ قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہمیں آئندہ مرحلے میں امن و امان کی حفاظت کرنا ہے ۔ آپ لوگوں نے ہمیشہ ہماری اپیل پر لبیک کہا ہے اور مظاہرے میں نظم و ضبط کا اہتمام برتا ہے ۔ مقتدی الصدر نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ النجف میں مکتبہ الحوزویہ اورسرایا السلام سمیت ان کے تحت 4ادارے ہیں ۔ یہ سب وفاقی حکومت کے سائبان تلے جمع ہوں گے ۔

شیئر: