الاحساء.... 1500قطری حجاج نے شاندار استقبال اور بہترین سہولتوں پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ الاحساءانٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سلویٰ بری سرحدی چوکیوں سے قطر کے 1500حاجی پانچویں رکن حج کے مناسک ادا کرکے رخصت ہوگئے۔ محمد فالح نامی قطری حاجی نے کہا کہ ارض مقدس میں قدم رکھنے کے بعد سے لیکر واپسی تک ہمیں ہر جگہ امن و امان اور اپنائیت کا احساس دیا گیا۔ جابر المری نے کہا کہ سلویٰ چوکی پر ساری کارروائی آسان رہی۔ سعودی قیادت اورعوام کے شکر گزار ہیں۔