راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جمعہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔ کانفرنس میں خطے کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔