Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مزید4دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 4 دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ دہشتگرد شہریوں، سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں ریاض، کفایت اللہ، سلیم اور حفیظ الرحمان شامل ہیں۔ دہشتگردوں نے 16 افراد کو قتل جبکہ 8 کو زخمی کیا۔ چاروں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔

شیئر: