Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے امیر کا اغوا

کوئٹہ .. مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے امیر مولانا ابو تراب، ان کے بیٹے اور محافظ کو کوئٹہ سے اغوا کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق مولانا ابو تراب اپنے بیٹے اور محافظ کے ہمراہ ایئرپورٹ روڈ پر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور تمام افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔ مولانا ابو تراب کی گاڑی ایئرپورٹ روڈ سے ملی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے جاری بیان میں مولانا ابو تراب اور ان کے رفقاءکی فوری بازیابی اور اغواکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 

 

شیئر: