لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مہرے ن لیگ اور نواز شریف کا مقابلہ سیاسی میدان میں نہیں کرسکتے ۔ وہ ساز شیں کرتے ہیں۔ کبھی عدلیہ کے پیچھے اور کبھی کسی کے پیچھے چھپتے ہیں ۔ سازشی مہروں کا سب کو پتہ ہے۔ باقی وقت بتائے گا ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس دنیا کا یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں نیب کو ریفرنس بعد میں بھیجے گئے سز اپہلے دی گئی۔ مقدمہ اس بات پر چلا کہ بڑے بیٹے سے پیسے کیوں لئے۔ نااہلی اس بات پر ہوئی کہ چھوٹے بیٹے سے پیسے کیوں نہیں لئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے، روک سکو تو روک لو۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب ہو یاآئندہ انتخابات، کامیابی ن لیگ کی ہو گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ این اے120 سے میرے الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ پارٹی ہے۔