Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

نرملا سیتا رمن نے وزارت دفاع کا چارج سنبھالا

نئی دہلی۔۔۔۔۔نرملا سیتا رمن نے آج وزارت دفاع میں ہندوستان کی دوسری وزیر دفاع کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی پہلی کُل وقتی خاتون وزیر دفاع ہوگئی ہیں۔ اگر چہ ان سے پہلے وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی وزیر دفاع رہ چکی ہیں لیکن انہوں نے وزیر دفاع کا اضافی چارج سنبھا لا تھا۔ سیتا رمن نے ساؤتھ بلاک پہنچ کر وزارت دفاع کا باقاعدہ چارج سنبھالا۔ سابق وزیر دفاع ارون جیٹلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مودی کابینہ کی توسیع میں وزارت دفاع کی ذمہ داری سیتا رمن کو سونپی گئی تھی۔ اس سے قبل وہ  صنعت و تجارت کی وزیر تھیں۔ انہیں ارون جیٹلی کی جگہ یہ عہدہ سونپا گیا جو وزارت خزانہ کے ساتھ وزارت دفاع کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے تھے۔

شیئر: