ٹروکالر ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ
ٹروکالر نے اپنی اینڈرائیڈ ایپ میں دو نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا ہے۔ایک نمبر اسکینر اور دوسرا فاسٹ ٹریک نمبر۔ نمبر اسکینر کی مدد سے صارفین بزنس کارڈز ، ویب سائٹس اور اسٹریٹ سائنز وغیرہ کو براہ راست فون کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے اسکین کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹروکالر کی مدد سے صارفین اپنی فون بک میں موجود کسی بھی رابطے کے پاس پیسے بھیج سکیں گے یا منگوا سکیں گے۔دوسرے فیچر یعنی فاسٹ ٹریک نمبر کی مدد سے صارفین کسی بھی ایمرجنسی کے وقت ٹول فری نمبرز کو فوری حاصل کرسکیں گے ،یہ فیچر انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی کام کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ دونوں فیچرز اینڈرائیڈ 8.45 کی ریلیز کے بعد سے اسمارٹ فون میں استعمال کئے جا سکیں گے۔