Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

الاخوان تنظیم دہشتگرد جماعتوں کی سردار ہے، مفتی مصر

قاہرہ .... مصر کے مفتی ڈاکٹر شوقی علام نے دعویٰ کیا ہے کہ الاخوان دہشتگرد تنظیموں کی سردار ہے۔ الاخوان گروہ ہی نے انتہا پسندانہ افکار پوری مسلم دنیا میں پھیلایا ہے۔انہوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ وہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار ان عرب ممالک کی پوری قوت سے تائید و حمایت کرتے ہیں جو قطر کا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں۔ ان عرب ممالک کا ہدف دہشتگردی کی سرپرستی کے فتنے کو زندہ درگور کرنا ہے۔ دہشتگردی کے پنپنے پر پورے علاقے میں بے چینی اضطراب اور لاقانونیت کا طوفان برپا ہوسکتا ہے۔

شیئر: