ریاض..... خلیجی تنظیم برائے حقوق نے قطری حکام کو انتباہ دیا ہے کہ اگر آئندہ قطری حاجیوں کو گرفتار کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ خلیجی تنظیم نے سعودی عرب سے حج کرکے قطر واپس جانے والے حجاج کی سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ تنظیم نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ حج کرکے قطر جانے والے حاجیو ںکےخلاف کارروائی پر قطری حکام کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ خلیجی تنظیم نے یہ بھی کہا کہ قطری حکام نے حج کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تھی مگر اسے بری طرح سے منہ کی کھانی پڑی۔ تنظیم نے زور دیکر کہا کہ قطری حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانا قطری حکام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ بہتر ہوگا کہ قطری حکام انسانی حقوق کی پامالی بند کریں۔ تفرقہ و تقسیم کی جڑیں گہری کرنے سے گریز کریں اور خطے میں دہشتگردی کی سرپرستی نہ کریں۔