Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025

مائیکروسافٹ سرفیس بک کی لانچ 31 اکتوبر کو متوقع

مائیکرو سافٹ کی نئی سرفیس ڈیوائس کی لانچ 31 اکتوبر کو متوقع ہے۔ اس ڈیوائس کو مائکروسافٹ کے سالانہ فیوچر ڈی کوڈڈ پروگرام میں منظرِ عام پر لایا جائے گا۔ مائکرو سافٹ نے پہلی سرفیس بک 2015 میں متعارف کروائی تھی اور اسکے بعد سرفیس پرو ایل ٹی ای ورژن لانے کا وعدہ کیا تھا ۔ امید کی جا رہی ہے کہ نئی سرفیس ڈوائس اسی ہارڈوئیر کے ساتھ ہوگی۔ اسکے علاوہ مائیکروسافٹ اے آر ایم پاورڈ ونڈوز لیپ ٹاپ متعارف کروانے کی پلاننگ بھی کر رہا ہے تاہم یہ بات حتمی طور پر معلوم نہیں کہ مائیکرو سافٹ خود اے آر ایم پراسییسر کے ساتھ سرفیس ڈیوائس بنائے گا یا دیگر کمپنیوں سے پارٹنرشپ کرے گا۔
 
 

شیئر: