Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس لے،کابینہ

اسلام آباد... وفاقی کابینہ نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ نہتے مسلمانوں کے خلاف مظالم ریاستی دہشت گردی ہے۔ میانمار میں سرکاری ادارے کی سرپرستی میں قتل عام کیا جا رہا ہے ۔اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔ قتل عام رکوانا عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ میانمار کی ر ہنما آنگ سانگ سوچی بھی روہنگیامسلمانوں کا قتل عام رکوانے میں کردار ادا کریں۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ میانمارمیں مسلمانوں پر جاری مظالم انسانی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم پر میانمار حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان میانمار حکومت سے رابطہ کرے ۔اقوام متحدہ فوری طور پر مسلمانوں پر جاری مظالم کے معاملے میں مداخلت کرے۔

 

شیئر: