Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

ممبئی میں زیرتعمیر عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

 ممبئی  ۔۔۔۔۔۔ ریاست مہارا شٹرا کے دارالحکومت ممبئی  میں زیرتعمیر عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک 4 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ جمعرات کومیڈیا نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ  آگ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی اور یہ واقعہ جولو نامی علاقہ کی زیرتعمیر عمارت میں پیش آیا۔جھلسنے والے 11   افراد کو قربیبی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جن میں سے8  افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔  پولیس نے بتایا کہ آگ  13منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔آگ سے ہلاک ہونے والوں میں 5 مزدور شامل  ہیں ۔

شیئر: