Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد..وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔ اسلام آباد میں سفیروں کی کانفرنس کے اختتام پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے میں تبدیلی کے باعث نئی جغرافیائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔نئے اتحاد بن رہے ہیںہمیں بھی نئی اور درست سمت کا تعین کرنا ہو گا۔انہوںنے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت رہا لیکن ہماری بقا داو پر لگی ہے اس لئے ہم سے بہتر یہ جنگ کوئی لڑ ہی نہیں سکتا تھا۔ اب دنیا بے شک نہ مانے یا نہ مانے، پاکستان واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے۔ ایک دو واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ پاکستان کے20 کروڑ عوام اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ کراچی سے سوات تک پورے پاکستان میں امن ہے۔ ہماری مسجدیں گھر گلیاں محفوظ ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ حالات مکمل طور پر بہتر ہیں لیکن بہت بہتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹرمپ کی پاک افغان پالیسی کے بعد خارجہ پالیسی کی تشکیل ضروری تھی۔ سفیروں کی کانفرنس میں امر یکہ کی نئی پالیسی پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ برکس اعلامیے میں جن تنظیموں کا نام لیا گیا وہ پاکستان میں پہلے کالعدم ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا خارجہ پالیسی میں آنے والے بحرانوں پر قابو پا لیا۔

 

شیئر: