جدہ ایئرپورٹ پر مسافر پریشان؟
ریاض .... محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالحکیم التمیمی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جنوبی ٹرمینل کا دورہ کرکے مسافروں کے مسائل دریافت کئے۔التمیمی نے ہدایت جاری کی کہ سفر کی کارروائی پروازسے کافی پہلے نمٹالی جائے اورمتعلقہ ادارے مل جل کر مشترکہ آپریشن روم قائم کریں۔ انہوں نے جنوبی ٹرمینل کے تہہ خانے میں سامان کے مسائل سلجھانے کیلئے مزید کارکن تعینات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ جنوبی ٹرمینل پر مسافروں کے سامان کا انبار جمع ہوگیا تھا ۔اس حوالے سے انہوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔