Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسنیپ چیٹ جلد رئیالٹی شو کا آغاز کرے گا

”نیل دا لک“ نامی فیشن شو تھمب کینڈی میڈیا کی جانب سے پروڈیوس کیا جائے گا۔ فیشن اور اسٹائل سے متعلق اس شو کی ہوسٹ مشہور اسٹائلسٹ سوفی لوپیز ہوں گی۔رئیالٹی شو میں نئی اسٹائلسٹ کے درمیان باہم مقابلے کروائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ پر روزانہ 3 پروگرامات پیش کیے جا رہے ہیں جن کے 75 فیصد ناظرین کی عمر 13 سے 24 سال کے درمیان ہے اور گزشتہ چند ماہ میں اسنیپ چیٹ نے کئی ٹی وی نیٹ ورک اور انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیوز سے اسنیپ چیٹ پر پروگرامات پیش کرنے کے لئے پارٹنرشپ کی ہے۔
 

شیئر: