Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ہندوانتہا پسندوں پر تنقید کرنیوالی خاتون صحافی کا قتل

بنگلور۔۔۔۔۔۔۔ ہندو انتہا پسندوں پر شدید تنقید کرنے والی معروف ہندوستانی خاتون صحافی اور ہفت روزہ لنکیش پتریک کی 55 سالہ ایڈیٹر گوری لنکیش کو ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں موٹر سائیکل سواروں نے ان کے گھر کے دروازے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ان کو سینے میں 4 گولیاں لگیں جس کے نتیجہ میں ان کی فوری موت واقع ہو گئی۔ ان کے ساتھی صحافی شیوسیندر نے بتایا کہ گوری لنکیش نے پوری زندگی انتہا پسند ہندوؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں انتہا پسند عناصر کی طرف سے نہ صرف مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں بلکہ کچھ عرصہ قبل ان کے گھر چوری کی واردات بھی کی گئی تھی۔ ہندکے سماجی حلقوں اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ان کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کو بنگلور میں عام لوگوں نے انکے قتل کیخلاف مظاہرے کئے اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کامطالبہ کیا۔حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گولی مارنے والے ان کا پیچھا کرتے ہوئے اْن کے گھر تک آئے تھے۔ پولیس کو اس قتل کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ملک کے مختلف حلقے اْنکے قتل کی مذمت کر رہے ہیں اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے اسے 'جمہوریت کے قتل' سے تعبیر کیا ہے۔لنکیش کا تعلق ایک معروف خاندان سے تھا۔ وہ لنکیش پتریکے کی مدیر تھیں جسے ان کے والد پی لنکیش نے جاری کیا تھا۔ انکے والد بائیں بازو کے نظریات کے حامل شاعر اور مصنف تھے۔ انعام یافتہ فلم ساز کویتا لنکیش ان کی بہن ہیں۔

شیئر: