Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025

سی پیک سے سعودی عرب کو بھی فائدہ ہوگا،خرم دستگیر

اسلام آباد..وزیر دفاع خرم دستگیر نے سعودی عرب کے ساتھ جامع دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پرخرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے قیام کا مقصد پورے خطے کو باہم منسلک کرنا ہے۔ اس سے جنوبی ایشیا اور چین کے ساتھ تجارت کے لئے نہ صرف سعودی عرب بلکہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے برادر ملکوں کو بھی فائدہ ہو گا۔
 

 

شیئر: