Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

مسافروں کے لئے پاکستانی کرنسی کی نئی حد

کراچی...اسٹیٹ بینک نے مسافروں کے لئے کرنسی کی نئی حد مقرر کردی۔ پاکستان سے جانے اور آنے والے مسافر اپنے ساتھ 10 ہزار روپے کیش رکھ سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ہند کے معاملے میں اس حد کو 500 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کیا گیا ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ قوانین کے مطابق نئی مقررہ حد پاکستانی بینک نوٹوں کے لئے مخصوص ہے جبکہ مسافر 10 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی کسی بھی کرنسی کے نوٹ لے کر سفر کرسکتے ہیں۔پاکستانی کرنسی کی مقررہ حد پر نظرثانی بین الاقوامی مسافروں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہند کے علاوہ دیگر بیرون کے مسافروں کو 3 ہزار روپے جبکہ ہند آنے جانے والے مسافروں کو 500 پاکستانی روپے لے کر سفر کرنے کی اجازت تھی۔

 

شیئر: