Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

میانمار کے مسلمانوں کے حق میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی آواز

ریاض ....ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واضح کیا ہے کہ میانمار کی حکومت اراکان میں ہزاروں مسلمانو ںکی زندگی کو خطرات سے دوچار کئے ہوئے ہے۔ اراکان میں عالمی امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کئے ہوئے ہے۔ تنظیم کی ڈائریکٹر ترانا حسن نے کہا کہ انتہائی مایوسی کے عالم کے شکار لوگوں تک امداد پہنچانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امدادی تنظیموں کو آزادانہ طریقے سے اراکان پہنچنے اور وہاں مسلمانوں کو امدادی سامان پیش کرنے کا موقع دے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میانمار کی فوج روہنگی مسلمانوں کے خلاف غیر معمولی طاقت استعمال کررہی ہے۔ ایسا مذہبی وابستگی کی وجہ سے ہورہا ہے۔
 

شیئر: