Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

سعودیوں نے 351ارب ریال کے قرضے لئے

ریاض.... سعودی بینکوں نے مقامی شہریوں کو نجی خرچ کیلئے 351ارب ریال کے قرضے جاری کئے۔ یہ اعدادوشمار 2017ءکی دوسری سہ ماہی کے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی بینکوں نے 2016 ءکی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں ایک فیصد کم قرضے جاری کئے۔ 2016ءکی مذکورہ سہ ماہی کے دوران 353ارب ریال کے قرضے جاری کئے تھے جبکہ امسال 351ارب ریال کے قرضے پیش کئے گئے۔ مقامی شہریوں نے سب سے زیادہ قرضے گاڑیوں کیلئے لئے۔

شیئر: