دوحہ کا سب سے بڑا بینک قرضے لینے لگا
دوحہ....دوحہ بینک کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے بتایا ہے کہ یورپی بینکوں سے طویل المیعاد قرضے حاصل کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ قطر کا سب سے بڑا بینک امسال غیر معمولی سرکاری قرضے حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دوحہ بینک یورپی ممالک سے کتنے قرضے لے گا۔