Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ہندکے ساتھ مستحکم تعلقات چاہتے ہیں، چینی صدر

    بیجنگ۔۔۔۔۔۔چین کے صدر شی جن پنگ نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا ہے کہ اْن کا ملک نئی دہلی کے ساتھ اچھے اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے دو طرفہ مستحکم تعلقات کی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ صدر شی جن پنگ کے بیان کو چین کے سرکاری میڈیا پر پیش کیا گیا ہے۔  چینی صدر نےہندوستانی وزیراعظم سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو درست سمت پر رکھنا بھی اہم ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کوہ ہمالیہ میں ڈوکلم کے مقام پر سرحدی کشیدگی حال ہی میں کم ہوئی ہے۔

شیئر: