Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

ڈیرہ ہیڈکوارٹر سے ہتھیاروں کا بڑاذخیرہ برآمد

ہریانہ۔۔۔۔۔ہریانہ کے سرسا میں واقع گرمیت کے ڈیرہ سچا سودا سے اسلحے کاذخیرہ برآمد کیاگیا ہے جن کی تعداد 33ہے۔ یہ نہایت خطرناک اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جنہیں دیکھ کر پولیس والوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ کی موجود گی پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ گرمیت اس اسلحہ کو کہاں استعمال کرنے والے تھے حالانکہ جب گرمیت کے معاملے میں فیصلہ آنا تھا تو ہریانہ حکومت نے احتیاط کے طورپر سرسا سمیت دیگر اضلاع میں دفعہ 144نافذ کردی تھی اس کے بعد علاقے میں اسلحہ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی تاہم ضلع انتظامیہ کے اعلان کے باوجود ڈیرے کی جانب سے ہتھیارجمع نہیں کرائے گئے ۔

شیئر: