Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

روس اور ترکی اسلحے کی ڈیل کے قریب تر

    ماسکو ۔۔۔۔۔ ترکی، روس سے دفاعی میزائل نظام ایس فور ہنڈرڈ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق  روس کی ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ دیمتری شوگائیف نے روسی اخبار کومرسانٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ساتھ یہ معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور اب چند معمولی معاملات کو حل کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ بہت جلد ایس فور ہنڈرڈ میزائل نظام اْن ترکی میں موجود ہو گا۔

شیئر: