Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

فرینکفرٹ میں دوسری عالمی جنگ

    برلن ۔۔۔۔۔۔جرمن شہر فرینکفرٹ میں دوسری عالمی جنگ میں پھینکا گیا ایک بم ملنے پر علاقے سے60 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔   فرینکفرٹ کے فائربریگیڈ کے محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 1.8 ٹن وزن کا یہ بم 1300 کلوگرام دھماکا خیز مواد کا حامل ہے۔ یہ بم جس علاقے سے ملا ہے، وہ شہر کا انتہائی گنجان آباد علاقہ ہے۔ گو کے جرمنی میں دوسری عالمی جنگ میں اتحادی فوجوں کی جانب سے گرائے گئے بموں کے ملنے کے واقعات تواتر سے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ایسے کسی واقعے میں ایک علاقے سے اتنے زیادہ افراد کو نکالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بم کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

شیئر: