Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

امریکا نے روسی سفارتی عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا

    واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔روسی سفارت کاروں کے نکل جانے کے بعد امریکی حکام نے ہفتے کے روز روسی سفارتی عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے3 روسی سفارتی عمارات کو 2 روز کے اندر اندر خالی کرنے کے احکامات دیے تھے اور ہفتے کے روز اس ڈیڈلائن سے قبل روسی سفارتی عملہ ان عمارات سے نکل گیا تھا۔ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکام ان عمارات میں داخل ہو رہے ہیں، جب کہ امریکی محکمہء خارجہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ امریکی محکمہء خارجہ کے ایک اہلکار نے تاہم نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ان عمارات کا معائنہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا روسی سفارتی عملہ یہاں سے جا چکا ہے اور یہ عمارات محفوظ بھی ہیں۔

شیئر: