کراچی ... ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارپرحملے کا ماسٹرمائنڈ پولیس کی کارروائی کے دوران زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی راو انوار کے مطابق فرار دہشتگرد کی شناخت عبدالکریم سروش صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔ سروش صدیقی کالعدم انصار الشریعہ کا مرکزی کمانڈر اور خواجہ اظہار پہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ جامعہ کراچی میں اپلائڈ فزکس کا طالبعلم ہے۔ پولیس، رینجرز سمیت حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ معلومات پر گلشن کنیز فاطمہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا تو فائرنگ کی گئی ۔ پولیس نے سروش صدیقی کے والد ریٹائر پروفیسر سجاد کو حراست میں لے لیا ۔ان کی نشاندہی پر ڈیفنس سے کالعدم انصارالشرعہ کراچی کے ترجمان کو گرفتار کرلیا گیا۔فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔