Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

یوم عرفہ کو 3حاجیوں کو ڈائلیسس کی سہولت فراہم کی، وزارت صحت

  وزارت صحت نے یوم عرفہ کو 3حاجیوں کو ڈائلیسس کی سہولت فراہم کی۔یہ معمر حجاج میدان عرفات میں موجود تھے جب انہیں گردے کی تکلیف ہوئی ۔ وزارت صحت کی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی۔طبی ماہرین نے مشورہ دیا کہ انہیں ہفتے میں 3مرتبہ گردوں کی صفائی کروانی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت صحت نے مشاعر مقدسہ کے تمام اسپتالوں میں جدید ترین سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں۔مشاعر مقدسہ کے مختلف اسپتالوں میں امسال وزارت نے جدید ترین ڈائلیسس مشینیں فراہم کی ہیں۔

شیئر: