Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

ن لیگ کی حکومت کےخلاف نہیں،خورشید شاہ

سکھر...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف نہیں۔ آج بھی پیپلز پارٹی اس بات پر قائم ہے کہ جمہوریت کا نظام چلنا چاہئے۔ چاہتے ہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت اپنی مدت پوری کرے کیوں کہ جمہوریت ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے ۔سکھر میں عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک بحران کا شکار ہے ۔اداروں اور حکمرانوں میں تصادم دکھائی دے رہا ہے۔ جب ادارے کمزور ہو جائیں تو ملک کمزور ہو جاتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کسی اور کے نہیں اللہ کے رحم و کرم پر ہے۔ دہشت گردی کیخلاف لڑتے 37 سال ہو گئے ۔1250 ارب روپے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ضائع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن کیا وجہ ہے کہ آج ہم اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ کبھی امر یکہ اور کبھی ہمارے پڑوسی دھمکیاں دیتے ہیں۔ اتنی قربانیوں کے باوجود پاکستان کو دہشتگرد ملک کہا جا رہا ہے۔یہ ہماری نا اہلی ہے کہ دنیا کو دہشتگردی کے خلاف قربانیاں باور نہیں کرا سکے۔ پاکستان وہ ملک ہے جو کبھی دنیا میں پر امن ملک کے نام پر پہچانا جاتا تھا۔

 

شیئر: