Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مشرف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا فیصلہ

  کراچی ...سندھ حکومت نے انٹرپول کے ذریعے مشرف کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاق کو درخواست دی جائے گی۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بینظیر قتل کیس میں اشتہاری قرار د ئیے گئے پرویز مشرف کی انٹرپول سے گرفتاری کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کرے گی۔ اس معاملے میںوزیراعلیٰ سندھ کی حج سے وطن واپسی پر پیش رفت کاامکان ہے ۔روہڑی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ثبوت مٹانے کی کوشش کی گئی ۔ جس طرح عدالت نے پولیس افسران کو سزائیں دی ہیں، اس سے تو پرویز مشرف مجرم بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے دہشت گردوں کو عدالت نے بری کیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے وفاق سے درخواست کریں گے۔اس سلسلے میں قانونی مشاورت کی جا رہی ہے۔

 

شیئر: