Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

دشمن سی پیک پر وار کرنا چاہتاہے،شہباز شریف

لاہور ... وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بے بنیاد الزامات میں ملوث نہ کیا جائے۔ ملتان میٹرو کے حوالے سے فریب پر مبنی الزام تراشی کی گئی لیکن چینی حکومت نے خط جعلی قرار دے دیا جو میری بے گناہی کا ثبوت ہے ۔ پاکستان دشمن عناصر سی پیک پر وار کرنا چا ہتا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ چین کے سرکاری بیان سے پاکستان کے عوام کی عزت میں اضافہ ہو ا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نہیں چاہتے کہ میں خادم کی طرح عوام کی خدمت کروں تاہم ملک کی خدمت کے لئے ہر قیمت دینے کو تیار ہوں۔ عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ پاکستان کی ترقی پر مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ 

 

شیئر: