Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

50فیصد حاجیوں کو کل تک منی میں رہناہے، حاتم قاضی

منی: وزیر حج وعمرہ کے مشیر اور وزارت کے ترجمان حاتم قاضی نے کہا ہے کہ حج منصوبے کے مطابق 50فیصد حاجیوں کو کل تک منی میں رہنا ہے۔ حاجیوں کی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ حاجیوں کی آدھی تعداد آج منی سے رخصت ہوجائے جبکہ آدھی تعداد کل رمی تک باقی رہے۔ سعودی ٹی وی کے ایک پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاحج مشنوں کو واضح کردیا گیا کہ منی سے رخصتی طے شدہ جدول کے مطابق ہوگی۔ تمام حج مشنوں کو ان کی اپنی زبان میں ہدایت نامہ تحریری طور پر جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طورپر لکھا گیا کہ کونسے گروپ کو منی سے کب نکلنا ہے۔جلدبازی اور عجلت کے باعث بعض دفعہ حادثات پیش آتے ہیں۔امسال حج منصوبے کے مطابق آج کے دن کے لئے یہی طے ہوا تھا کہ رمی کے بعد آدھی تعداد خیموں میں واپس چلی جائے گی اور رخصتی کل رمی کے بعد ہوگی۔
 

شیئر: